عن الكتاب
تاریخِ اسلام میں بعض شخصیات ایسی ہیں جن کی پہچان نسب یا مال سے نہیں بلکہ محبتِ رسول ﷺ سے ہوتی ہے ، حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ انہی خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں حضور آقا کریم ﷺ کی قربت اور محبت کا وہ مقام نصیب ہوا جو کم لوگوں کو حاصل ہوا ، ان کی زندگی کا ایک نہایت اثر انگیز واقعہ یہ ہے کہ جب ان کے والد انہیں واپس لے جانے کے لیے آئے تو انہیں اختیار دیا گیا ، مگر حضرت زید رضی اللہ عنہ نے بلا تردد آپ ﷺ کی رفاقت کو ہی اپنی سعادت قرار دیا ، یوں انہوں نے دنیاوی رشتوں پر محبتِ رسول ﷺ کو ترجیح دی اور یہی وفاداری ان کے مقام کی سب سے روشن دلیل بنی ۔۔۔ محمد خالد جذبی نے اس مضمون میں اس محبوب صحابی کی زندگی کے انہی ایمان افروز پہلوؤں کو بیان کیا ہے جن میں وفا ، قربانی اور اخلاص کی ایک درخشاں مثال جلوہ گر ہے ، یہ مضمون قاری کو اس حقیقت سے بھی آشنا کرتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت انسان کو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رکھتی ہے ۔۔۔