فيلسوف › امام جعفر صادق علیہ السلام از محمد خالد جذبی
غلاف امام جعفر صادق علیہ السلام از محمد خالد جذبی

امام جعفر صادق علیہ السلام از محمد خالد جذبی

سنة النشر2026
" امام جعفر صادق علیہ السلام " محمد خالد جذبی کی ایک اہم اور جامع کتاب ہے جس میں امام علیہ السلام کی شخصیت کو متعدد علمی زاویوں سے پیش کیا گیا ہے یہ کتاب امام جعفر صادق علیہ السلام کے مقامِ علم ، وسعتِ فکر ، روحانی رفعت اور تہذیبی اثرات کا ایسا نقش مرتب کرتی ہے جس سے قاری کو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے عہد کی ایک غیر معمولی علمی ہستی تھے ۔۔۔ اس کتاب کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں امام علیہ السلام کے علمی مکالمات ، سوال و جواب ، فکری گفتگوئیں اور مختلف مسائل پر ارشادات شامل ہیں ، جن سے آپ کی ذہنی رفعت ، استدلالی قوت اور اندازِ تعلیم نمایاں ہو کر سامنے آتے ہیں ، محمد خالد جذبی نے اس پہلو کو خاص توجہ سے بیان کیا ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا فیض صرف فقہ و حدیث تک محدود نہ تھا بلکہ کائنات ، انسان ، عقل ، حکمت اور اسرارِ حیات سے متعلق مباحث میں بھی آپ کی بصیرت خاصی غیر معمولی تھی ۔۔۔ کتاب میں امام علیہ السلام کی علمی و سائنسی عظمت پر روشنی کے ساتھ ساتھ امام علیہ السلام کے ان ممتاز شاگردوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے جنہوں نے بعد کی علمی روایتوں میں نمایاں مقام پایا یوں یہ تصنیف امام جعفر صادق علیہ السلام کو صرف ایک امامِ برحق کے طور پر نہیں بلکہ اسلامی تہذیب کے ایک عظیم معلم ، مفکر اور سرچشمہِ دانش کے طور پر متعارف کراتی ہے ، جو قارئین اںٔمہِ اہلبیت علیہم السلام کی علمی میراث ، اسلامی فکر ، اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے گہرے فکری اثرات کو جدید ذوق کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب خاص طور پر قابلِ قدر ہے ۔۔۔

المزيد من أعمال محمد خالد جذبی Mohammad Khalid Jazbi

تفاصيل الكتاب

اللغة
ar
سنة النشر
2026