فيلسوفعلوم وتكنولوجيا › توقیت غزالی
غلاف توقیت غزالی
علوم وتكنولوجيا

توقیت غزالی

سنة النشر2023التصنيفعلوم وتكنولوجيا
💞توقیت غزالی 💞 🌹قال الغزالی علیہ الرحمہ :لم یعرف الھیئة والتشریح فھو عنین فی معرفة الله تعالی  یعنی :امام غزالی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں  جو ہیئت و تشریح نہیں جانتا وہ اللہ تعالی کی معرفت میں ناقص ہے  🌹پس منظر  نماز کی شرائط میں سے 2 اہم شرائط وقت اور استقبال قبلہ بھی ہیں اور ان کو جس علم کے ذریعے جانا جاتا ہے وہ علم توقیت و فلکیات ہے  کتب فقہ میں اوقات نماز اور استقبال قبلہ کی بحث کو ذکر کیا جاتا ہے مگر توقیت و فلکیات سے گہرا تعلق ہونے کے سبب ان کو سمجھنا بغیر اس علم کو جانے مشکل ہوجاتا ہے  اور یونہی بعض اوقات فقہاء کرام  بعض باتیں  مشہور و معروف ہونے کی وجہ سے بغیر تفصیل و قیودات کے بیان فرماتے ہیں مگر زمانے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی تفصیل کی محتاج  ہوجاتی ہیں کچھ فقہی کتب ہماری درس نظامی میں شامل ہیں اور توقیت نہ جاننے کے سبب اس کو کما حقہ نہیں پڑھا جاتا بلکہ غلطیاں بھی واقع ہوجاتی ہیں 🌹تعارف کتاب ھذا   اسی وجہ سے بندہ مسکین نے ارادہ کیا کہ اس جہت پر کچھ خدمت کرنے کی کوشش کرے تو بہار شریعت ، نور الایضاح اور ہدایہ کے اوقات کا بیان اور سمت قبلہ کے بیان کی تسہیل ،تشریح اور مزید باتوں کا اضافہ کرنے کی کوشش کی 🌹کتاب کے مشمولات  👈🏻علم توقیت و فلکیات کا تعارف  👈🏻آج کے دور میں علم توقیت کی اہمیت بصورت مکالمہ  👈🏻مذکورہ فقہی کتابوں میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی تعریفات  👈🏻بعض نمازوں کے اوقات کے لئے جو عملی طریقے بیان کیے گئے ہیں ان کے لئے جدید طریقہ  👈🏻صبح صادق و کاذب اور طلوع و غروب  کی وضاحتیں  👈🏻عصر کے باب میں مثل اول ثانی سے کیا مراد ہے ، اسے کیسے ناپیں گے ؟ اور جو دور حاضر کے بعض حضرات کی جانب سے غلط طریقہ پہلایا گیا ہے اس کے غلط ہونے کی مختلف انداز سے تفہیم  👈🏻کسی بھی دن کے بعض اوقات کے ذریعے دوسرے بعض اوقات معلوم کرنا  👈🏻سمت قبلہ میں 45 ڈگری کی پہچان کس طرح ہوگی وغیرہ  اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے آمین

كتب في علوم وتكنولوجيا

تفاصيل الكتاب

اللغة
ar
سنة النشر
2023