مرشد کامل (حضرت کرماں والے)۔

مرشد کامل (حضرت کرماں والے)۔

سنة النشر
2009 · المزيد من كتب هذا العقد

عن الكتاب

حضرت کرماں والے  اپنے مریدین سے بہت محبت رکھتے تھے۔ انہیں مرید یا نام لیکر پکارنے کی بجائے ''بیلی'' کے محبت بھرے لفظ سے یاد کرتے۔ آپ کے لاکھوں بیلی تھے اور سب ایسے محسوس کرتے کہ حضرت صاحب کی نظر کرم مجھ پر سب سے زیادہ ہے۔اور بلامبالغہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ آپ سے ملنے والا ہر بیلی ایک مکمل کتاب کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور لاتعداد واقعات و کرامات بیان کرسکتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں حضرت صاحب کرماںوالے  کے ایک بیلی ''مولوی مقصود احمد'' ساکن باجڑہ گڑھی ضلع سیالکوٹ نے اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود یہ واقعات اپنے بیٹے اور پوتے کو نوٹ کروائے۔ جنہیں کتابی شکل دینے کی سعادت مجھے حاصل ہو رہی ہے۔ عرصہ10سال قبل رسالہ ''ضیائے مدینہ'' مجلہ حضرت کرماں والہ شریف میں حضرت صاحب کرماں والے  کے بیلیوں کا تعارف اور ان کے حضرت صاحب کرماںوالے کیساتھ پیار' محبت اور کرامات سے بھرپور یہ واقعات قسط وار شائع کرکے ان بکھرے ہوئے موتیوں کو تاریخ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جہاں ان واقعات سے تاریخ کے واقعات سے آگاہی ہو ئی' وہاں حضرت کرماں والے  کی شان و مرتبت اور آپکی بے حد و شمار کرم نوازیوں کا اظہار ہوا۔اور عقائد اہل سنت و جماعت درست ہونے پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی کہ اولیاء اللہ خداوند تعالیٰ کی عطا کردہ طاقت اور قوت کے حامل ہوتے ہیں۔ اور مخلوق خدا کو نفع پہنچاتے اور اصلاح و رہنمائی و تربیت فرماتے ہیں۔ آیئے مولوی مقصود احمد صاحب کے ہمراہ حضرت صاحب کرمانوالے  کی حیات طیبہ کی محفلوں میں حاضری کا شرف حاصل کریں۔ اللہ کریم مجھے 'آپ کو اور میری آپ کی اولاد کو حضور نبی کریم  ۖ کی غلامی اور محبت میں زندہ رکھے اور موت دے اور کل قیامت کو آپ کی غلامی اور محبت میں اٹھائے(آمین) ... محمد سمیع اللہ نوری طیبی

كتب من نفس الفترة (عقد 2000)

كتب أخرى من المكتبة