عن الكتاب
اس رسالے کے اندر امام احمد رضا خاں محدث بریلوی کی علم حدیث میں خدمات کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً امام احمد رضا خان کو ان کے معاصرین نے علم حدیث کے حوالے سے کون کون سے القابات سے نوازہ اور اس فن میں آپ کی خدمات کو کس انداز سے سراہا۔ محدث بریلوی نے علم حدیث میں کون کون سی تصنیفات اور حواشی امت کو دئیے اور ان کی فنی حیثیت کیا ہے۔ علم حدیث، حفظ حدیث اور اصول حدیث میں محدث بریلوی کو کیسا تبحر حاصل تھا۔ کس درجے کے محدثین نے ان سے اجازات حدیث اور اجازات علمیہ حاصل کی ہیں۔ اس کے بعد اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ندیم بن صدیق اسلمی نے اپنی کتاب القاب المحدثین میں محدث بریلوی کا تعارف شامل نہیں کیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جبکہ اس کتاب کے اندر محدث بریلوی سے استفادہ کرنے والوں کا ذکر بھی ہے۔، محدث بریلوی کے مخالفین کا ذکر بھی ہے اور ان لوگوں کا ذکر بھی ہے جو سرے سے محدثین کی صف میں شامل ہی نہیں ہوتے۔
كتب من نفس الفترة (عقد 2020)
حاشية ابن هشام الكبرى على ألفية ابن مالك لابن هشام الأنصاري طبعة