" تاریخِ تدوینِ قرآن " علومِ قرآن اور اسلامی تاریخ پر ایک تحقیقی کام ہے ، اس میں قرآن کے متن کی تدوین ، تاریخی مراحل ، قرآنی نسخوں اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی ہے ۔۔۔ مصنف محمد خالد جذبی نے تاریخی دستاویزات نِیز معتبر حوالوں سے اس موضوع پر جامع تجزیہ پیش کیا ہے ، یہ کتاب بیک وقت طلبہ و محققین اور قرآنی تاریخ کے شائقین کے لیے یکساں مفید اور رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔۔۔