اسلام کی روحانی تاریخ میں بعض ہستیاں ایسی ہیں جن کا ذکر آتے ہی دلوں میں عقیدت کے چراغ روشن ہو جاتے ہیں ، شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ انہی برگزیدہ اولیاء میں سے ہیں جنہیں دنیا غوثِ اعظم اور پیرانِ پیر کے نام سے جانتی ہے ۔۔۔ محمد خالد جذبی کی یہ تحریر اس عظیم المرتبت ولیِ کامل کی حیات ، علم ، عمل ، اخلاص ، جمال و جلال اور روحانی اثرات کا ایک نہایت معنی خیز خاکہ پیش کرتی ہے ، اس میں ان کے زہد و تقویٰ ، اصلاحِ امت کی جدوجہد اور وہ روحانی مقام اجاگر کیا گیا ہے جس نے صدیوں تک اہلِ دل کو متاثر رکھا ، یہ مضمون قاری کو اولیاء اللہ کی اس عظیم روایت سے روشناس کراتا ہے جس نے اسلامی تاریخ کو روحانیت اور اخلاق کی روشنی عطا کی ۔۔۔