عن الكتاب
رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - اردو ( علامہ محمد فاخر الہ آبادی ) مترجمین : علامہ محمد نواب صدیق حسن خان شیخ محمد اسحاق حسینوی تخریج و شرح : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی ابو خزیمہ عمران معصوم انصاری تقدیم : حافظ صلاح الدین یوسف رساله نجاتیه در عقائد حدیثیه بارہویں صدی ہجری ( ١١٦١ هـ ) کی لکھی ہوئی تالیف ہے۔ اس کے مؤلف اپنے وقت کے ایک محقق عالم دین ، محدث اور نہایت فاضل سلفی بزرگ تھے ، مولانا محمد فاخر زائر الہ آبادی رحمہ اللہ ( متوفی ١١٦٤ هـ ). اصل کتاب فارسی میں تھی جو اس وقت ہندوستان میں عام تھی۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کم وبیش ڈیڑھ صدی قبل مجدد العلوم نواب والاجاہ صدیق حسن خاں رحمہ اللہ ( متوفی ۱۳۰۷ ھـ ) نے اس کا خلاصہ نما اردو میں ترجمہ کیا تھا۔ اس کا دوسرا مکمل ترجمہ مخدومی محترم مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کی خواہش پر ، جو مآثر سلف کے احیاء کا بے پناہ جزبہ رکھتے تھے ، استازی محترم حافظ محمد اسحاق شيخ الحديث دارالعلوم تقوية الاسلام لاہور ، ( متوفی ١٤٢٣ هـ ) نے کیا تھا اور جمعیت اہل حدیث لاہور لاہور نے شائع کیا تھا۔ اب اردو ایڈیشن کی یہ تیسری اشاعت ہے جو قارئین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رسالے کی تحقیق وشرح بھی کر دی گئی ہے۔ یوں یہ نہایت فاضلانہ کتاب مزید حق اور مشرح ہو گئی ہے۔ تحقیق و شرح کا یہ محنت طلب کام دو فاضل شخصیتوں کا مرہون منت ہے۔ مولانا محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی دوسرے ابو خزیمہ عمران معصوم انصاری ہیں۔ یہ رسالہ سلفی عقائد کی وضاحت میں ، جو عقائد قرآن وحدیث ہی ہیں ، گو مختصر ہے مگر بغایت مفید اور”بقامت کہتر ، بقیمت بہتر“ کا مصداق ہے۔
كتب من نفس الفترة (عقد 2010)
العقد الاجتماعي
ابن القم الزبيدي ورسالته إلى أبي حمير اليماني في المديح والاستعطاف للدكتور:نبيل محمد رشاد