عقود الجواهر المنیفة في أدلة مذهب الإمام أبي حنيفة

عقود الجواهر المنیفة في أدلة مذهب الإمام أبي حنيفة

سنة النشر
2018

عن الكتاب

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے فضیلت سال اول کے شاہین صفت طلبہ تاج دار اہل سنت حضور مفتی اعظم ہند علامہ مصطفیٰ رضا خان علیہ الرحمہ و الرضوان کے عرس کے موقع پر ہر سال "یوم مفتی اعظم ہند" کے نام سے ایک جشن منعقد کرتے ہیں ....... جس میں طلبا کی علمی و فکری آبیاری کے لیے کسی ایسے دانش ور اور ماہر تعلیم کو مدعو کیا جاتا ہے جو دینی و دنیاوی تعلیم سے بہرہ ور ہو ....... تاکہ طلبا زمانے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چل سکیں ....... اس موقع پر ایک اور اہم کام یہ کرتے ہیں کہ اسلاف کی کسی اہم علمی کتاب - جو عرصۂ دراز سے گوشۂ گم نامی میں رہ کر کسی ناشر کی راہ تک رہی ہو اور اہلِ علم اس کی ضرورت محسوس کر رہے ہوں - کو شایع کرتے ہیں ...      گذشتہ سال فضیلت سال اول 2017 - 2018ء کے طلبا نے خصوصی علمی تحفہ کے طور پر ایسی کتاب کو شایع کیا جس میں سراج الامت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے مذہب پر دلائل ہیں ....... غیر مقلدیت کے اس بڑھتے ہوئے سیلاب میں جہاں ہر دن مذہب حنفی پر یاوا گوئی ہوتی ہے ان کے جواب کے لیے ایسی کتاب کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے ....... اس کی اہمیت و افادیت اہل علم سے پوشیدہ نہیں