قرآن مجید The Holy Quran Arabic Text

إسلاميات

قرآن مجید The Holy Quran Arabic Text

عن الكتاب

بنی نوع انسان کی ہدایت ورہنمائی کےلیے اللہ عزو جل نے مختلف اوقات میں حضرات انبیاء ورسل علیہم السلام پر مختلف کتابیں نازل کیں لیکن وہ تحریف وتبدل کا شکار ہوگئیں قرآن کریم جوآخری صحیفۂ ہدایت ہے آج بھی اسی طرح محفوظ ہے جس طرح آج سے ڈیڑھ ہزار برس پہلے نازل ہوا تھا یہی کتاب رہنما ،انسانیت کی ہدایت،فوزوفلاح اور کامیابی وکامرانی کی ضامن ہے ارشادنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اللہ عزوجل اس کتاب کے ذریعے بہت سی قوموں کو رفعت وبلندی سے ہمکنار کرے گا او راس کو نظر انداز کرنے کی بناء پر بہت سوں کو ذلت ورسوائی کے گڑھوں میں دفن کردے گا آج امت مسلمہ کے ادباروذلت کی اصل وجہ قرآن حکیم سے دوری ہے آئیے قرآن کریم کا حق ادا کرتے ہوئے اس کی تلاوت کریں اور اس کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ پھر سے کھوئی ہوئی شان وشوکت بحال کرسکی