نکاح عائشہ رضی اللہ عنہا - اعتراضات و جوابات

نکاح عائشہ رضی اللہ عنہا - اعتراضات و جوابات

سنة النشر
2026 · المزيد من كتب هذا العقد

عن الكتاب

*کتاب 'نکاحِ عائشہ رضی اللہ عنہا: اعتراضات و جوابات - محمد نعمان مکی۔ اب پی ڈی ایف (PDF) میں دستیاب ہے۔* السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت اور آپ کا نکاح، عہدِ حاضر میں معترضین کا خاص ہدف رہا ہے۔ ان اعتراضات کا مقصد نہ صرف سیدہ کی شخصیت کو مجروح کرنا ہے بلکہ مسلم نسلِ نو کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ اقدس سے بدگمان کرنا ہے۔ یہ زہریلا سلسلہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بڑی تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے۔ انہی شکوک و شبہات کے ازالے کے لیے مستند جوابات کا مجموعہ کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے: *نکاحِ عائشہ رضی اللہ عنہا - اعتراضات و جوابات۔* *اکابر کی رائے:* فقیہ العصر محدث کبیر حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب دامت برکاتہم اپنی تقریظ میں تحریر فرماتے ہیں: *"احقر بلا کسی مبالغے کے یہ کہتا ہے کہ یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت محقق و مدلل اور جامع کتاب ہے اور اس موضوع پر ماضی میں لکھی جانے والی تمام کتابوں سے فائق و بلند ہے۔۔۔ احقر کی رائے یہ ہے کہ اس کتاب کو عام سے عام کیا جانا چاہیے اور عوام سے لے کر خواص تک اسے پہنچانا چاہیے۔"* *کتاب کی خصوصیات* جدید ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات قرآن و حدیث، تاریخ، منطق اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں۔ تاریخی شخصیات کی 100 سے زائد ایسی مثالیں جن کی شادیاں کم سن لڑکیوں سے ہوئیں (ناقابلِ تردید حقائق)۔ سادہ اور عام فہم زبان۔ 📥 *ڈاؤن لوڈ لنک:* نیچے دیے گئے بلاگ کی لنک میں جا کر ڈاؤنلوڈ کے بٹن پر کلک کرکے کتاب کا پی ڈی ایف نسخہ حاصل کریں۔ *عام اجازت:* اس کتاب کو اشاعتِ دین کی نیت سے بغیر کسی تبدیلی کے شیئر کرنے اور طباعت کے بعد فی سبیل اللہ تقسیم کرنے کی مکمل اجازت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ سی کوشش کو قبول فرمائے اور اسے میرے اور میرے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔ مؤلف: محمد نعمان مکی۔ Sunday 26th April 2026.

كتب من نفس الفترة (عقد 2020)

كتب أخرى من المكتبة