عن الكتاب
مسئلہ حیات النبی ﷺ جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو دیوبندی حلقوں میں باہمی دو فریقوں کے مسئلہ حیات النبی ﷺ کے بارے میں اختلاف کی وجہ سے مولانا سلفی نے ١٩٥٨ ء اور ١٩٥٩ ء میں تحریر کیے۔جن میں مولانا سلفی مرحوم نے مسئلہ حیات النبی ﷺ کو ادلہ شرعیۃ کی روشنی میں واضح کیا۔ یہ اُس وقت ماہنامہ رحیق اور ہفت روزہ الاعتصام میں قسط وار شائع ہوئے۔ پھر ١٩٦٠ ء میں انہیں کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔