عن الكتاب
مصنف: علامہ یوسف قرضاوی مصری حفظہ اللہ تعالی آپ عربی دنیا کے معروف ترین علماء میں سے ایک ہیں ـ بلکہ اگر کسی عربی کو صرف دس علماء گنوانے کو کہا جائے تو انہیں نہیں چونک سکتاـ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے یہ بزرگ بچپن ہی سے نہایت ذہین ہیں ـ دس سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن حفظ کر لیاـ پھر جامعۂ ازہر میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ـ آپ کو دراصل اپنی کتاب فقه الزكاة کی وجہ سے چار چاند لگے اور علماء نے یہ تک فرمایا کہ علامہ جلال الدین سیوطی کے بعد زکوۃ کے مسائل کا ایسا ماہر آج تک پیدا نہیں ہواـ زکوۃ ہی کے فوائد کے سلسلے میں آپ کی ایک کتاب کا اردو ترجمہ "اسلام میں غربت کا علاج" کے نام سے چھپ چکا ہے جس میں آپ نے مغربی اقتصادی نظام کے مقابلے میں اسلامی نظام کی فوقیت خوب خوب واضح فرمائی ـ یہ کتاب بھی اہل مغرب کے ایک دعوی کے بطلان میں ہے کہ مرتد کی اسلامی سزا ظلم ہےـ اور بعض مسلمان بھی ان کی دیکھا دیکھی اس سزا کا انکار کر دیتے ہیں ـ ان کے شبہات کے جواب کے سلسلے میں یہ کتاب ان شاء اللہ کارآمد ثابت ہوگی ـ اللہ سب مسلمانوں کو حق پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین ـ