عن الكتاب
حضرت سید محمد اسمعٰیل شاہ موضع کرموںو الاضلع فیروز پور میں 1297ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار سیّد سید علی شاہ المعروف سید سکندر علی شاہ اپنی خاندانی وجاہت' نیکی اور پاک بازی کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب سید جلال الدین سرخ بخاری جیسے جلیل القدر ولی اللہ سے ہوتا اکتالیسویں پشت میں حضرت امام حسین سے جاملتا ہے۔ نئی روشنی میں پلے کچھ مخصوص لوگ صرف تعصب کی عینک کے باعث بزرگان دین کی اشاعتِ اسلام کے لیے خدمات، واقعات اور کرامات کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ذاتی انا، فرقہ واریت اور اندھی تقلید نے انہیں اسلاف کی رسم و راہ سے بیگانہ کر دیا ہے ، یہ اسی بیگانگی کا نتیجہ ہے کہ انہیں بزرگان دین کے خوارق ِ عادت واقعات پر یقین نہیں لیکن یہ پیشہ ور نجومیوں، عاملوں اور جھاڑ پھونک والوں کے علاوہ سائنسدانوں کی ایجادات کو بھی تسلیم کرتے ہیں مگر نہیں مانتے تو بزرگان دین کے واقعات کو نہیں مانتے ، حقیقت میں اِن بیچاروں کا بھی کوئی قصور نہیں ، اِن کے بڑوں کا قصور ہے ، ماں باپ انہیں اسلامی تعلیم دلواتے اور بزرگوں کے حالات سے آگاہ رکھتے تو پھر اِن کے دلوں میں بھی یقین کا نور جگمگا اٹھتا، ان لوگوں کو کیا معلوم کہ اولیاء کی کرامات سے انکار، انبیاء کے معجزات کا انکار ہے اور معجزات یا کرامات کو ظاہر کر کے اللہ تعالیٰ ان ہستیوں کے ذریعے اپنی قدرت کا اظہار فرماتا ہے جس کا اُسے پورا اختیار ہے ، اب رہا تجربہ تو وہ بزرگوں کی صحبت اختیار کیے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ کتاب ''میری سرکار'' میں حضرت صاحب کرماں والے رحمة اللہ علیہ کی مجلس و صحبت کے حالات اِس انداز میں تحریر کیے گئے ہیں کہ دوران مطالعہ آپ خود کو حضرت صاحب کرماں والے رحمة اللہ علیہ کے زمانہ میں اُن کی صحبت اور مجلس میں موجود پائیںگے۔ والسلام الیٰ یوم القیام ۔۔۔۔ پیر محمد سمیع اللہ نوری طیبی
كتب من نفس الفترة (عقد 2000)
كتاب مدينة الجزائر - تاريخ عاصمة
قصائد مختارة
الرواية
الحياة الاقتصادية والاجتماعية في إقليم غرناطة في عصري المرابطين والموحدين - د. سامية مصطفى محمد مسعد
الإنصاف في ما يجب اعتقاده ولا يجوز الجهل به
التحقيقات والتنقيحات السلفيات على متن الورقات مع التنبيهات على المسائل المهمات
أحكام القرآن الصغرى
الإنحراف العقدي في أدب الحداثة وفكرها «دراسة نقدية شرعية»
كتب أخرى من المكتبة
الإمبراطورية وأعداؤها : المسألة الإمبراطورية في التاريخ