عن الكتاب
ملت ابراہیم علیہ السلام کا ایک اہم جز "امامت" قرآن: اور جب ابراہیم کو اس کے رب نے چند کلمات ( یعنی احکامات ) کے ساتھ آزمایا تو اس نے ان کو پورا کر دیا ، تو اللہ نے کہا : بیشک تجھے سب لوگوں کا امام بنانے والا ہوں ، اورابراہیم نے کہا: اور میری اولاد سے بھی (کیا یہی وعدہ ہے ؟) اللہ نے کہا میرا وعدہ ظالموں کو نہيں پہنچے گا ۔ { سورۃ البقرۃ 124} تو ان احکامات ( یعنی الولاء ولبراء ،توحید ، طاغوت کا انکار ) کو پورا کرنے کی وجہ سے جن سے ان کو آزمایا گیا اللہ تعالی نے آپ علیہ السلام کو امامت کے منصب سے نوازا ، اللہ تعالی آپ علیہ السلام سے راضي ہو ئے اور آپ کو اس منصب کے ذریعہ عزت عطا فرمائي ۔