عن الكتاب
فضائل مفاتیح الجنان خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے سب تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں جس نے حمد کو اپنے ذکر کی کلید بنایا اور ان اشیاء کو خلق کیا جو اس کی حمدوشکر کرتی ہیں اور درود و سلام ہو اس کے نبی محمد پر جن کا نام اس نے اپنے اسم محمود سے بنایا اور سلام ہو ان کی پاکیزہ آل پر جو بزرگی وسخاوت والے ہیں۔ وَخَلَقَ الْاَشْیاءَ ناطِقَةً بِحَمْدِہِ وَشُکْرِہِ،وَالصَّلاَةُ وَاَلسَّلاَمُ عَلَی نَبِیِّہِ مُحَمَّدٍ الْمُشْتَقِّ اسْمُہُ مِنِ اسْمِہِ الْمَحْمُودِ وَعَلی آلِہِ الطَّاھِرِینَ أُولِی الْمَکارِمِ وَالجُودِ امابعد! یہ فقیر بے مایہ ، اہل بیت رسالت(ع)کی احادیث سے تمسک کرنے والا عباس بن محمد رضاقمی (خدا میرا اور میرے والدین کا انجام بخیر کرے) عرض کرتا ہے کہ بعض مومن بھائیوں نے مجھ سے فرمائش کی کہ کتاب مفاتیح الجنان(جو عام لوگوں میں رائج ومقبول ہے)کا مطالعہ کروں اورمستند دعاؤں کو ذکر کروں اور جو میری نظر میں غیر مستند ہوں انہیں چھوڑ دوں اور بعض ان معتبر دعاؤں اور زیارتوں کا اضافہ کروں جو اس کتاب میں مذکورنہیں ہیں۔پس حقیر نے مومنین کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس کتاب کو اسی طرح مرتب کیا جیسا وہ چاہتے تھے چنانچہ ترتیب نو کے بعد میں نے اس کتاب کا نام ”مفاتیح الجنان“ تجویز کیا ہے اور اس میں درج ذیل تین باب ہیں: