عن الكتاب
اس کتاب میں اسماء الحسنی سے متعلق روایات پر بحث کی گئی ہے - توحید کے مضامین قرآن میں شرح و بسط کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں لیکن قرن دوم کے آغاز پر عراق و شام میں جھم بن صفوان نامی ایک شخص کا عقیدہ لوگ اختیار کر رہے تھے جس کے مطابق اللہ تعالی اس کائنات میں ہر مقام پر موجود ہے - یہ موقف وحدت الوجود کے نام سے صوفی فرقوں (یعنی دیو بندی و بریلوی وغیرہم ) میں مقبول ہے کہ تمام کائنات اللہ تعالی ہی ہے - خالق و مخلوق میں کوئی دوئی و فرق نہیں ہے - کتب صوفیاء میں اس بات کو پلٹ پلٹ کر لا تعداد حکایتوں کی صورت سمجھایا گیا ہے - دوسری طرف قرن سوم تک جا کر بہت سی روایات جمع ہو چکی تھیں جن میں رب العالمین کے جسم کی بات کی گئی تھی مثلا اللہ تعالی کے اعضا کا ذکر ان روایات میں موجود ہے - ان روایات پر بغداد میں مناظرے ہوتے تھے اور محدثین کا ایک گروہ کہتا تھا عرش عظیم پر نبی صلی الل