اظہارِ حقیقت

اظہارِ حقیقت

سنة النشر
2023

عن الكتاب

عرضِ حال اظہارِ حقیقت نام سے یہ رسالہ آپ کے سامنے ہے ، قادیانی حضرات نے ایک کتاب ”قندیل صداقت“ نام سے شائع کی جس میں کتب کے سکین جمع کیے گئے تھے ، اس کتاب میں قادیانی حضرات کی جانب سے کچھ ضعیف و موضوع روایات سے اپنے عقیدہ کو ثابت کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی ، ہم نے اس کتاب میں صرف قادیانی حضرات کی جانب سے پیش کردہ احادیث پر محدثین کے اقوال اور حکم اصل کتب کے سکین کے ساتھ جمع کر دیے ہیں ، اپنی طرف سے کوئی جرح یا جواب نہیں دیا ، ان تمام روایات کی سند پر خود سے بھی جرح کی جا سکتی تھی اور ان کے مختلف جوابات بھی دیے جا سکتے تھے ، ان روایات کا اصل مطلب کیا ہے ، کیا یہ قادیانی حضرات کے عقیدہ کو ثابت بھی کرتی ہیں یا نہیں یہ سب باتیں کی جا سکتی تھی لیکن ہم نے اس کتاب کو مختصر رکھنے کی غرض سے صرف ان روایات پر محدثین کے حکم نکل کیے ہیں ، اپنی طرف سے کوئی بات بھی نہیں کی ، ہاں اگر کوئی روایت ہمیں کسی مصدر سے نہیں مل سکے تو اس کا مطالبہ قادیانی حضرات سے ضرور کیا ہے کہ اس روایت کو کسی سند سے پیش کریں وغیرہ ۔ ا س کتاب کے تین حصے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ قادیانی حضرات کی کتاب کے تین ابواب تھے ، ہم نے ا