عن الكتاب
مسلم معاشرہ:بشری حقائق اور گمراہ کن توقعات گمراہ لوگ اور اُنکی پیروں کرنے والےمنافقین کبھی بھی اہل ایمان پر ضرب لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اور اِس فعل سے اُن کا مقصد مسلمانوں میں نقص نکال کر انکی تذلیل کرنا اور ان کی ریاست کی عیب جوئی کرنا ہوتا ہے۔ اگر اُنہيں کوئی عیب نہ ملے تو وہ اپنی طرف سے ایسی شرائط اور ضوابط اختراع کر لیتے ہیں کہ جنکی دلیل اللہ تعالیٰ نے نہيں اتاری۔ پھر وہ اِن کے ذریعے اہل سنت کو طعنے دیتے ہیں کہ وہ اِن شرائط پر پورا نہیں اترتے اور اِنکا حصول ابھی اُن کیلئے بہت دور ہے۔ اِنہی ہتھکنڈوں میں سے ایک اسلامی ریاست کے قیام کیلئے ایسی شرطیں لگانا ہے کہ جو نبی مکرمﷺ کی قائم کردہ ریاست میں بھی موجود نہیں تھیں، وہ ریاست کہ اگر کوئی اُس میں طعن وتشنیع کرے یا اُس کے امام وقائد کی شان کو گھٹانے کی کوشش کرے تو کوئی بھی اُسکی تکفیر کرنے میں تردد نہ کرے۔ اِسی طرح جولوگ اسلام اور شریعت کے سائے تلے زندگی بسر کر رہے ہيں یہ اُن کے لیے ایسی شرائط لگاتے ہیں کہ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے معاشرے میں بھی نہیں تھیں۔ اِس مقالے میں ہم باِذن اللہ اُس عظیم معاشرے کے بعض حقائق