عن الكتاب
درود و سلام کی یہ بابرکت کتاب (اللھم صل علی محمد) جو کہ ایک عظیم عاشق درود و سلام شیخ عبد القادر پٹولی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ہے یہ کتاب سنہ 80 اور سنہ 90 کی دہائی میں حیدر آباد سندھ پاکستان سے شائع ہوئی۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ ہر عاشق درود و سلام تک کسی نہ کسی طریقے سے پہنچ جاتی تھی۔ اپنی زندگی میں شیخ عبد القادر پٹولی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنا نام مخفی رکھا۔ اصل کتاب پر بھی مصنف اور ناشر کا نام نہ لکھا گیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد اس کتاب کی نشر و اشاعت کا کام بھی رک گیا۔ لہذا اس بندہ ناچیز ڈاکٹر محمد ذیشان انجم قادری نے برائے ایصال ثواب جمیع امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس کتاب کو دوبارہ نشر کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ اس کی پی ڈی ایف فائل بنا دی گئی ہے تاکہ عشقانِ درود و سلام اس بابرکت کتاب کو اپنے معمولات کے وظائف کا حصہ بنا سکیں۔