عن الكتاب
کتاب کا نام: اذانِ ثانی موضوع: اذان ثانی کے ثبوت پر تاریخی مناظرہ مقام: بجرڈیہہ، بنارس (ہندوستان) یہ کتاب عظیم مناظرہ بجرڈیہہ کا مستند تحریری ریکارڈ ہے، جس میں اہلِ سنت کے دو عظیم ستونوں نے ایک گمراہ نظریہ کا دلائلِ شرعیہ، فقہی حوالہ جات اور اکابرِ امت کے اقوال کی روشنی میں لاجواب رد فرمایا۔ مناظر: 1. حضور محدثِ اعظم ہند حضرت علامہ سید محمد اشرفی جیلانی قادری علیہ الرحمہ آپ برصغیر کے عظیم محدث، محدّثینِ حرمین کے فیض یافتہ، اور علمِ حدیث، مناظرہ اور دفاعِ عقیدہ میں بلند مقام رکھتے تھے۔ 2. حضور مجاہدِ ملت علامہ الشاہ حبیب الرحمن قادری رحمہ اللہ آپ زبانِ سنت کے ترجمان، دفاعِ ناموسِ رسالت کے سپاہی اور اہلِ سنت کے عظیم مناظر اور مجاہد تھے، جن کی علمی غیرت نے بڑی بڑی گمراہیوں کو روکا۔ اس مناظرہ میں اذانِ ثانی (یومِ جمعہ) کے اثبات کو دلائلِ شرعی، فتاویٰ ائمہ اربعہ، احادیثِ مبارکہ، آثارِ صحابہ اور عملِ سلف سے ایسی مضبوطی کے ساتھ ثابت کیا گیا کہ باطل فرقہ کے علماء لاجواب ہو گئے۔ یہ کتاب: خطباء و ائمہ کے لیے بہترین علمی حوالہ مدارس کے طلباء کے لیے درسِ مناظرہ اور عام مسلمانوں کے لیے عقیدہ و عمل کی درستی کا ذریعہ ہے۔
كتب من نفس الفترة (عقد 2020)
أندلسيات
قصص القرآن للشيخ السعدي جمع الشيخ فايز السريح طبعة دار الحضارة