06 إِمَاءُ اللهِ فِي بُيُوتِ اللهِ

06 إِمَاءُ اللهِ فِي بُيُوتِ اللهِ

عن الكتاب

اللہ کی بندیاں، اللہ کے گھروں میں احکام و آداب آج کے دور میں بہت سی مسلمان خواتین کوصحیح بخاری اور صحیح مسلم کی یہ حدیث تو یاد ہوتی ہے، کہ: "لا تمنعوا إماء الله مساجد الله" (اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو)، لیکن اُن میں سے بہت ہی کم ہیں جنہیں مساجد کے احکام اور اُنکی طرف جانے اور اُن میں نماز کی ادائیگی کے اصول وضوابط کا علم ہے۔ پس اے مسلمان خاتون! اگر تو نے مسجد جانا ہے، تو یہ کلمات تیرے لیے ہیں، ممکن ہے کہ تجھے اِن سے نفع حاصل ہو اور تو ممنوعہ افعال کے ارتکاب سے بچ جائے۔ عورت کے معاملے میں اصل ،اُسکا گھر میں رہنا ہے اے مسلمان بہن-اللہ تجھے ہر طرح کی خیر کی توفیق سے نوازے- جان لے کہ عورت کے معاملے میں اصل اسکا گھر میں رہنا ہے، اور تیری گھر میں ادا کی گئی نماز مسجد میں ادا کی گئی نماز سے افضل ہے۔ اسی طرح جو کوئی نبیﷺ کی حدیث "لا تمنعوا إماء الله مساجد الله" (اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو) پر غور کرتا ہے تو وہ دیکھتاہے کہ  نبیﷺ نے جہاں عورتوں کو مسجد جانے سے روکنے کو منع فرمایا ہے تو وہاں اُنکو نمازِ باجماعت کی ترغیب نہیں دلائی نہ ہی عورتوں کی